رِشتے داروں کا احتِرام
تمام رِشتے داروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہئے ۔حضرتِ سیِّدُنا عاصِم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ رَسُولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:’’جس کو یہ پسند ہو کہ عمر میں درازی اور رِزق میں فراخی ہو اور بری موت دفع ہو وہ اللہ تَعَالٰی سے ڈرتا رہے اور رِشتے داروں سے حسن سلوک کرے۔‘‘
(اَلْمُستَدرَک ج۵ ص۲۲۲ حدیث۷۳۶۲)
مصطَفیٰ جانِ رحمت ،شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’رشتہ کاٹنے والا جنت میں نہیں جائے گا۔‘‘( بُخاری ج۴ ص۹۷ حدیث۵۹۸۴)

No comments:
Post a Comment