زائر طیبہ روضے پہ جا کر
تو سلام میرا رو رو کے کہنا
...جب پہنچ جائے تیرا سفینہ
جب نظر آئے میٹھا مدینہ
با ادب اپنے سر کو جھکا کر
تو سلام میرا رو رو کے کہنا
میرے آقا کے محراب و ممبر
انکی مسجد کے دیوار و در
قلب کی آنکھہ ان پر لگا کر
تو سلام میرا رو رو کے کہنا
سبز گمبد کے دلکش نظارے
دل کشا دل ربا پیارے پیارے
ان نظاروں میں خود کو گھما کر
تو سلام میرا رو رو کے کہنا

No comments:
Post a Comment