BEST HUSBAND EVER BEHTREEN SHOHAR KAUN



1:ـ جو نرم، خوش اخلاق اور حسن سلوک کرنے والا ہو ۔

2:ـ اس پر لازم کئے گئے حقوق کو ادا کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہ کرنے والا ہو۔

3:ـ اجنبی غیر عورت پر نگاہ نہ ڈالے ۔

4:ـ اپنی بیوی کو اپنے آرام و سکون میں برابر کا شریک سمجھے۔

5:ـ اپنی بیوی پر کبھی بھی ظلم اور کسی قسم کی زیادتی نہ کرے ۔

6:ـ زوجہ کی سخت مزاجی اور بد اخلاقی پر صبر کرے۔

7:ـ زوجہ کی خوبیوں پر نظر رکھے اور معمولی غلطیوں کوتاہیوں کو نظر انداز کرے۔

8:ـ اپنی بیوی کی مصیبتوں، بیماریوں اور رنج و غم میں دل جوئی، تیمارداری اور وفاداری کا ثبوت دے۔

9:ـ بیوی کو پردہ میں رکھ کر عزت و آبرو کی حفاظت کرے ۔

10:ـ جو اپنی بیوی کو دینداری کی تاکید کرتا رہے اور شریعت کی راہ پر چلائے۔

11:ـ اہل و عیال کو کما کما کر رزق حلال کھلائے۔

12:ـ بیوی کے رشتے داروں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرے۔

13:ـ اس کو ذلت و رسوائی سے بچائے رکھے۔

14:ـ بلاوجہ اخراجات میں بخیلی اورکنجوسی نہ کرے ۔

15:ـ جو اپنی بیوی پر اسطرح کنٹرول رکھے کہ وہ کسی برائی کی طرف رخ بھی نہ کر سکے۔
( منجانب : سوشل میڈیا ، دعوت ِ اسلامی)

No comments:

Post a Comment

WE WANT FREEDOM - kashmir voice

WE WANT FREEDOM - kashmir voice azaadi azadi