Islaah e Qalb اصلاحِ قلب

💚
اصلاحِ قلب 💚

ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  : 
’’ نصیحت کے ساتھ اپنے دل کوزندہ رکھو ،غوروفکرکے ساتھ دل کومنورکرو، زُہد اوردنیاسے بے رغبتی کے ساتھ نفس کومارو،یقین کے ساتھ اس کو مضبوط کرو،موت کی یادسے دل کوذلیل کرو،فنا ہونے کے یقین سے اس کوصبر کرنے والابناؤ، زمانے کی مصیبتیں  دکھاکراس کوخوفزدہ کرو،دن اوررات کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے سے اس کوبیداررکھو،گزشتہ لوگوں  کے واقعات سے اسے عبرت دلاؤ،پہلے لوگوں  کے قصے سناکراسے ڈراؤ ،ان کے شہروں  اوران کے حالات میں  اس کوغوروفکرکرنے کاعادی بناؤاور دیکھوکہ بدکاروں   اورگناہ گاروں  کے ساتھ کیسا معاملہ ہوا اوروہ کس طرح الٹ پلٹ کردئیے گے۔
( ابن کثیر، الحج، تحت الآیۃ: ۴۶، ۵/۳۸۴-۳۸۵)
      جس کا دل بصیرت کی نظر سے اندھا ہو وہ تمام ظاہری اَسباب ہونے کے باوجود دین کا راستہ پانے اور حق و ہدایت کی راہ چلنے سے محروم رہتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن جراد رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے،
 سرکارِ دو عالَم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا: 
"اندھاوہ نہیں  جوظاہری آنکھوں  سے محروم ہے بلکہ اندھاوہ ہے جوبصیرت سے محروم ہے۔" 
( نوادرالاصول، الاصل التاسع والثلاثون، ۱/۱۵۷، الحدیث: ۲۴۰)

            اورحضرت سہل رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  :
جس شخص کا دل بصیرت سے روشن ہو وہ نفسانی خواہشات اور شہوتوں   پر غالب رہتا ہے اور جب وہ دل کی بصیرت سے اندھا ہو جائے تو ا س پر شہوت غالب آ جاتی ہے اور غفلت طاری ہو جاتی ہے ، اس وقت اس کا بدن گناہوں  میں  گم ہو جاتا ہے اور وہ کسی حال میں  بھی حق کے سامنے گردن نہیں  جھکاتا۔
( روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۴۶، ۶/۴۵)  
اللہ تعالیٰ ہمیں  دل کی بصیرت عطا فرمائے اور دل کی بصیرت سے اندھا ہونے سے محفوظ فرمائے ،اٰمین۔

No comments:

Post a Comment

WE WANT FREEDOM - kashmir voice

WE WANT FREEDOM - kashmir voice azaadi azadi