وہ اک چھوٹی سی بستی تھی
جہاں کچھ روشنی زادے
سراج النُّور کی کرنوں میں جیون کی نئی تعلیم لیتے تھے
رواداری کا شہرہ تھا
تواضع کے لئے جو بہتریں سوغات ہوتی تھی
کھجوریں تھیں
کھجوریں مفت ملتی تھیں !
کوئی پیاسا چلا آتا تو اس سے یہ نہیں دریافت ہوتا تھا
کہ تم ہم میں سے ہو یا غیر ہو کوئی
کسی کوزے پہ کب لکھا ہوا ہوتا تھا
" ایں کوزہ برائے اہلِ ایمان است"
تھکے ہارے مُسافر مسجدِ نبوی میں آتے، دیر تک آرام کرتے تھے
اقامت اور عبادت کی سبھی آسائیشیں ( جو آج کل ممنوع ہیں) وہ سب کو حاصل تھیں
خدا کا گھر تھا اور بندوں کو اپنا گھر ہی لگتا تھا !
کبھی چشمِ تصور جب درودِ تاج پڑھتی ہے تو منظر کھلنے لگتے ہیں
سنہری روشنی کرتے
ملائم نرم لہجوں میں سخی آقا کے در پر حاضری کی گفتگو کرتے کئی چہرے
اُدھر مقداد ہیں ،میثم کھڑے ہیں
حضرتِ سلمان آتے ہیں
ابو بکر و عمر عثمان و حیدر بھی درِ مولا پہ حاضر ہیں
عشاء کا وقت ہے اور حبش کا خوشبو بھرا لہجہ اذاں آغاز کرتا ہے
صفیں ترتیب پاتی ہیں
کسی کو کچھ پریشانی ، نہ گھر جانے کی عجلت ہے
خدایا !!
کیسی رحمت ہے !!
خدایا کیسی رحمت تھی !
محبت بولنے والے "محبت" بولتے تھے اور کانوں میں " محمّد ﷺ" کی صدا آتی !
م

No comments:
Post a Comment