takfeer e ulama kaafir kahna kaisa

#تكفير_علماء
#كافر_كہنا

#کیا علماء کسی کو كافر بناتے ہیں؟

بعض آزاد خيال لوگوں کا پروپیگنڈا ہے کہ علماء لوگوں کو کافر بنانے کے سوا کچھ کام نہیں کرتے!

یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ مفتی كی حيثيت مخبر عن الحكم کی ہے۔

یعنی کوئی شخص اپنے افعال وكردار سے ایک جُرم کا مرتکب ہوکر دائرہ تكفير ميں خود داخل ہوجاتا ہے اور عالم دین فقط اسے اطلاع ديتا ہے کہ آپ فلاں حد ميں داخل ہوچکے ہیں!

اسکی مثال يہ ہے کہ ایک شخص كمرے سے باہر نکل جاتا ہے اور عالم دین اسے یہ اطلاع ديتا ہے کہ آپ کمرے سے باہر کھڑے ہیں! 
نہ تو اسے کمرے سے نکالنے میں مفتی كا كردار تھا نہ ہی اسے زبردستی نکالا گیا بلکہ وہ خود نكلا اور عالم دين نے اسے باہر نکلنے کی اطلاع دی فقط!

اسمین قصور وار تو وه خود ہوا جو خود باہر نکلا تھا تو علماء ربانیین و راسخ العلم فقهاء پر الزام لگانا اپنا جرم چھپانے کے سوا کچھ اور نہیں ہوسکتا۔

فائدہ از درس: محقق اہلسنت قبلہ حضرت مفتی حق النبی سکندری ازہری

No comments:

Post a Comment

WE WANT FREEDOM - kashmir voice

WE WANT FREEDOM - kashmir voice azaadi azadi