دُرُود شریف کی فضیلت
نبیٔ آخر الزّمان،شَہَنْشاہِ کون ومکان،سلطانِ اِنس وجان،رحمتِ عالمیان، سردارِ دوجہان،سرورِ ذیشان،محبوبِ رحمٰن
عزوجل وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بخشش نشان ہے:
جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و مَحَبَّت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا
اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور اُس رات کے گناہ بخش دے۔
مُعجمِ کبیر،۱۸/۳۶۲،حدیث:۹۲۸
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پڑھتا رہوں کثرت سے دُرُود اُن پہ سَدا میں
اور ذِکْر کا بھی شوق پئے غوث و رضا دے
(وسائلِ بخشش)

No comments:
Post a Comment