Pakistan Par Molvion ke muzalim

پاکستان پر مولویوں کے مظالم!!!

اس ملک پر مولویوں نے وہ وہ ظلم کئے ہیں کہ میں بتا نہیں سکتا۔ یہاں ملاؤں کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے دانتوں کو پسینہ آتا ہے کہ نجانے کس لمحے اٹھا کر غائب کر دیں۔ ان کی تاریخ یہ ہے کہ جب بھی ملک میں کوئی سائینسی انقلاب آنے لگا، انھوں نے اس کا رستہ روک دیا۔ جب یہاں کے ہونہار لوگوں نے ملک کو آگے بڑھانا چاہا انھوں نے ان پر پابندی لگا دی۔ جب بھی کوئی اعلیٰ کام ہونے لگا، انھوں نے فنڈ بند کر دئے۔۔۔۔ پاکستان کے مریخ پر نہ پہنچنے کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔

الغرض انگریز سے آزادی کے بعد اس ملک کی ترقی میں جو بھی رکاوٹ آئی، اس کا ذمہ دار یہی طبقہ ہے۔ اسی کی وجہ سے ملک میں رشوت عام ہوئی، اسی نے ادارے تباہ کئے، اسی نے ملک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا۔۔۔ یہی تو وہ لوگ ہیں جن کی پارٹی کے اجلاس لندن اور دبی میں ہوتے ہیں۔۔۔ اسی نے چائنہ کٹنگ کی بنیاد ڈال کر سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا۔۔۔۔ لیکن اب قوم جاگ گئی ہے۔ اب اس کا جادو مزید نہیں چلے گا۔ اب ملک ترقی کرے گا۔۔۔۔ 

اگر ان باتوں کا یقین نہ آئے تو پاکستان کی تاریخ کو دیکھ لیں۔ تاریخ آپ کو بتائے گی کہ قائد اعظم کی کابینہ میں سارے یہی لوگ تھے۔ قائد نے علامہ جوگیندر ناتھ منڈل کو وزیر قانون لگایا تھا، اسی طرح مفتی ظفر اللہ نے وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالا۔ اور تو اور ان کی حکومت میں وزیر اعظم کا عہدہ بھی ایک کٹر ملا حافظ لیاقت علی خان کے پاس تھا۔۔۔۔

قائد کے بعد ملا سکندر مرزا نے حکومت سنبھالی اور ان کی کابینہ کا بھی وہی حال رہا۔۔۔ پھر مولوی ایوب خان آئے تو انھوں نے تو حد ہی کر دی۔ پورے ملک میں مدارس کا جال بچھا دیا اور دیگر سارے تعلیمی ادارے بند کر دئے۔۔۔۔ ان کے بعد علامہ یحیٰ خان تشریف لائے۔ ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ملک پر قابض ہونے کے باوجود حکومت کے سوا سارے کام کرتے تھے۔ انہی کے دور میں ملک دو لخت ہوا حالانکہ انہوں نے فوج کو باقاعدہ حکم دیا تھا کہ ‘‘میرے بچو دشمن پر ٹوٹ پڑو’’۔

علامہ یحی خان کے بعد مولانا ذو الفقار علی بھٹو کی حکومت آئی، پھر مفتی ضیاء الحق نے حکومت پر نوے دن کے لئے قبضہ کیا مگر وہ لمبے ہوتے ہوتے گیارہ سال بن گئے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ مفتی ضیاء الحق کے بعد ملانی بینظیر بھٹو کی حکومت آئی۔ پھر مولوی نواز شریف کی حکومت آئی۔۔۔ پھر مولوی سید پرویز مشرف نے حکومت پر قبضہ کیا۔ ان کے بعد قاری آصف علی زرداری  اور ان کے بعد ایک بار پھر علامہ نواز شریف وزیر اعظم بن گئے۔۔۔۔ اس کے بعد تبدیلی آ گئی اور اب حکومت کی بھاگ ڈور مفتی اعظم عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔ 

اس کے بعد بھی اگر کوئی پاکستانی یہ سمجھتا ہے کہ اس ملک کی ترقی کو ملاؤں نے نہیں روکا، تو اس کو کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہئے کیونکہ اس کے دماغ میں کچھ خلل ہے۔

منقول
Pakistan Par Molvion ke muzalim, اکستان پر مولویوں کے مظالم

No comments:

Post a Comment

WE WANT FREEDOM - kashmir voice

WE WANT FREEDOM - kashmir voice azaadi azadi