Kisi ko Muskurata dekh kar parhne ki dua

جب کسی کو مسکراتا دیکھیں تو یہ دعا ءپڑھیے
اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّکَ 
 یعنی اللہ  عَزَّوَجَلَّ تجھےمسکراتا رکھے
جب کسی کو مسکراتا دیکھیں تو یہ دعا پڑھیے:”اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّکَ یعنی اللہ  عَزَّوَجَلَّ تجھےمسکراتا رکھے۔“جیسا کہ روایت میں ہے کہ ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُنا عمر بن خطابرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دربارِ گوہر بار میں حاضر ہونے کی اِجازت مانگی،اس وقت آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس(اَزواجِ مُطَہّرات میں سے)قریشی عورتیں بیٹھی ہوئی تھیں جوآپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے محوِگفتگو تھیں،زیادہ بخشش کا مطالبہ کر رہی تھیں اوران کی آوازیں بلند ہو رہی تھیں۔ جب حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اجازت ما نگی تو وہ جلدی  سے اٹھ کر  پردے میں چلی گئیں۔نبیٔ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انہیں اندر آنے کی اجازت دی،(جب یہ اندر داخل ہوئے تو)نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تَبسُّم فرما رہے تھے۔یہ عرض گزار ہوئے:اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ یعنی یَارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللّٰہتعالیٰ آپ کو مسکراتا رکھے (کیا بات ہے؟)۔آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:مجھے اِن عورتوں پر تعجب ہے جو میرے پاس حاضر تھیں کہ انہوں نے جب تمہاری آواز سنی تو جلدی  سے اٹھ کر پردے میں چلی گئیں۔عرض گزار ہوئے کہ یَارسولَ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ اس کے زیادہ حقدار ہیں کہ وہ آپ سے ڈرتیں۔ پھر(حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےان کی جانب مُتَوجّہ ہو کر)کہا: اے اپنی جانوں سے دُشمنی کر نے والیو!تم مجھ سے ڈرتی ہو لیکن رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے نہیں ڈرتیں؟انہوں نے کہا:ہاں، آپ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ)رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرح نہیں بلکہ غُصّے والے اور سخت گیر ہیں۔حُضُورِ پاک،صاحبِ لَولاک،سیّاحِ افلاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا:قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے،شیطان تمہیں کسی راستے پرچلتا ہوا دیکھتا ہے تو وہ تمہارے راستے کو چھوڑ کر   دوسرا راستہ اختیار کر لیتا ہے 
 بخاری،کتاب بدء الخلق،باب صفة ابلیس وجنودہ ،۲/۴۰۳، حدیث:۳۲۹۴

No comments:

Post a Comment

WE WANT FREEDOM - kashmir voice

WE WANT FREEDOM - kashmir voice azaadi azadi